ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق الکفرہ کے علاقے ميں ليبيائي فوج اور التبو قبيلے کے افراد کے درميان ہونے والي جھڑپوں ميں اب تک بيس سے زائد افراد مارے جا چکے ہيں جبکہ دسيوں ديگر زخمي ہوئے ہيں-
دونوں طرف کے افراد دوسرے فريق پر پہلے حملہ کرنے کا الزام عائد کر رہے ہيں-
واضح رہے کہ جنوب مشرقي ليبيا کے علاقے ميں فروري کے مہينے سے ہي بدامني جاري ہے اور يہاں مسلح قبائل، فوج اور انقلابيوں کے درميان جھڑپيں ہو رہي ہيں-
اگرچہ ليبيا کي عبوري حکومت نے اس علاقے کے حالات کو کنٹرول کرنے کے ليے خصوصي گروہ کو روانہ کيا ہے تاہم اب تک اس علاقے ميں امن و امان قائم نہيں ہو سکا ہے- ادھر سبہا شہر کے بعض علاقوں ميں بھي حالات کشيدہ ہونے کي رپورٹيں موصول ہوئي ہيں-.......
/169